عدت نکاح کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس کے حوالے سے سزا معطلی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ہوئی۔
عدالت نے اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا جو 27 جون کو سنایا جائے گا جبکہ کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
یاد رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی اور مرکزی اپیلوں کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو کا لبنان جنگ بندی مطالبہ ماننے سے انکار