ہنگو، بجلی لوڈشیڈنگ کیلئے لائحہ تیار، کنڈا مافیا کے گرد گھیرا تنگ

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی ضلع ہنگو میں آج سے 3 فیڈر پر 12 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ کا لائحہ عمل ترتیب دیدیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر حیدر حسین نے بتایا کہ زرگری ، توغسرائے اور دوابہ فیڈر پر 12 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ جبکہ 12 گھنتے بجلی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کنڈا مافیا اور بجلی چوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ پولیس اور پیسکو نے مشترکہ طور پر گرینڈ آپریشن شروع کیا ہے۔
ڈی سی حیدر حسین کے مطابق بجلی صارفین موجودہ بل جمع کریں فی الحال بقایاجات جمع کرنا روک دئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  محکمہ ریلوے کا کوئٹہ و پشاور ٹرین سروس بحالی کا فیصلہ