خواجہ سراء

بنوں میں خواجہ سراء کو تشدد کرکے زیادتی کا نشانہ بنا دیاگیا

ویب ڈیسک: بنوں میں خواجہ سراء کو تشدد کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ،سر کے بال منڈوانے کے بعد موبائل فون و دیگر سامان بھی چھین لیا ۔
خواجہ سرائوں نے انصاف کیلئے پریس کانفرنس آنے کے بعد ڈی آئی جی دفتر کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرایا ۔
اس موقع پر متاثرہ خواجہ سراء نیشہ کا کہنا تھا کہ پروگرام سے واپسی پر ممش خیل میں دو ملزمان نے مجھے پکڑ کر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
میری زندگی برباد کر دی گئی میں اپنے دوستوں اور عزیزوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار بھی کر لئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کھپت میں کمی پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان