پہاڑوں پر آتشزدگی

ہری پور، درشخیل بگڑہ اور تحصیل غازی کے کوٹیڑہ کے پہاڑوں پر آتشزدگی

ویب ڈیسک: ہری پور کے نواحی علاقہ درشخیل بگڑہ اور تحصیل غازی کے کوٹیڑہ کے پہاڑوں پر آتشزدگی،آگ تیزی سے آبادی کی طرف پھیل رہی ہے۔
مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آگ بجھانے کے لئے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔
آگ لگنے سے بلین ٹری سونامی کے تحت لگائے گئے پودے درخت جل گئے جبکہ جنگلی حیات کو بھی شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔
ہری پور کی ضلعی اور تینوں تحصیلوں کی انتظامیہ کی کارکردگی صرف سوشل میڈیاتک محدود ،جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات روز کا معمول بن گئے ۔
آتشزدگی کے نتیجے میں جنگلات کے علاوہ بعض علاقوں میں گھروں سمیت مویشی بھی آگ سے جل چکے ہیں-

مزید پڑھیں:  مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف