تین بچوں کی نعشیں

پشاور :ریگی للمہ سے لاپتہ تین بچوں کی نعشیں پی ڈی اے نہر سے برآمد

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ ریگی للمہ سے گزشتہ رات لاپتہ ہونے والے تین بچوں کی نعشیںپی ڈی اے نہر سے برآمد ہو ئی ہیں۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ ناصرباغ پولیس کو کل رات مسمی ہدایت اللہ ولد حمید اللہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر سے تین بچے کھیل کود کیلئے نکلے تھے جوکہ تاحال گھر واپس نہیں آئے جس پر ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔
ایس پی ورسک ڈویژن محمد جواد اسحاق کے مطابق آج ورثا کو اپنے بچوں بیان اللہ ولد زاہد اللہ عمر 12سال، حسن ولد اسرار عمر 8سال اور یوسف ولد ذاکر اللہ کی نعشیں پی ڈی اے ریگی للمہ سے ملیں۔
ورثا کے مطابق واقعہ حادثاتی تھا، کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے ۔

مزید پڑھیں:  صحافی برادری کی دل شکنی مقصد نہیں، میڈیاکی تنقید مثبت اندازمیں لیں گے