گاڑی پر فائرنگ

پشاور:باڑہ روڈ کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 2افرادجاں بحق

ویب ڈیسک: پشاور میں تھانہ پشتخرہ کی حدود باڑہ روڈ کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
واقعہ باڑہ روڈ کے قریب پیش آیا جہاں کرولا موٹر کار میں سوار ملزمان نے اسلحہ آتشین سے موٹر کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نصیر ولد محمد ملک سکنہ پہاڑی پورہ اور عظمت ولد فرید اللہ سکنہ سربند گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ جبکہ ان کے ساتھ سوار ساتھی سجاد ولد راحت شاہ سکنہ آفریدی آباد محفوظ رہے ۔
ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل سجاد حسین کے مطابق پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مبینہ طور پر سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ مقتولین کے ورثا کی آمد کا انتظار ہے جن کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔
اصل حقائق جاننے کیلئے اہم شواہد کی روشنی میں مختلف پہلوں پر جامع تفتیش شروع کردی گئی ۔

مزید پڑھیں:  مردان، ضلعی انتظامیہ کے خلاف غریب مزدور کاروں کا احتجاج