بڈھ بیر میں 8 افراد کے قتل کا مقدمہ درج، اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ویب ڈیسک: پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ واقعے میں جاں بحق 8 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں علاقہ مکین سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
دوسری جانب بڈھ بیر میں 8 افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ بڈھ بیر میں درج کر دیا گیا۔ اسحاق سکنہ سالارے بڈھ بیر کی مدعیت میں درج مقدمے میں 9 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
تھانہ بڈھ بیر میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق 9 مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر اسحاق کے گھر والوں پر بہ ارداہ قتل فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
تھانہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ تنازعہ کی وجہ ملزمان کے ساتھ جائیداد اور رقم لین دین بتایا گیا۔
یاد رہے کہ بڈح بیر میں گزشتہ روز جائیداد کے تنازعہ پر ملزمان 8 افراد کے قتل کے بعد فرار ہو گئے تھے.

مزید پڑھیں:  ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری ترجیح ہے ،وزیراعظم