آج ہر طرف غربت ہی غربت ہے، قوم نے بجٹ مسترد کر دیا، شیخ رشید احمد

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم بجٹ مسترد کر چکی ہے اور کسی لیڈر کا انتظار کئے بغیر خود سڑکوں پر نکلے گی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، 30 اگست سے پہلے حساب ہو جائیگا۔
ان کا کہنا تھا حکومت کو اندازہ ہی نہیں آج ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے، ایسے میں کینیا کی فلم یہاں دہرائی جاسکتی ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے تو شہباز شریف نے سیدھا آئی ایم ایف کا نام لے دیا اگر ایسا ہی ہے تو وہ آئی ایم ایف کے پاس چلے جائیں۔ قوم بجٹ کو یکسر مسترد کر چی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی ناممکن دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان سے بات چیت جاری، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت آگے بڑہیں گے، اسد قیصر