9 مئی مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی 15 جولائی تک ملتوی

ویب ڈیسک: 9 مئی مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔
سابق وزیرِ داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد، زرتاج گل، راشد حفیظ، شیخ راشد شفیق اور بانیٔ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم بھی پیش ہوئی۔
اڈیالہ جیل آنے والے ملزمان کی حاضری لگائی گئی اور بعد ازاں عدالت نے 9 مئی مقدمات کی سماعت 15 جولائی تک بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  عزم استحکام کےتحت فوجی آپریشن ہوگانہ ہی کسی کوگھروں سےنکالاجائیگا،سیکورٹی ذرائع