صدارتی انتخاب، ٹرمپ اور بائیڈن کے مابین امیگریشن پر مباحثے کا امکان

ویب ڈیسک: امریکی صدارتی انتخاب کے مراحل جاری ہیں۔ اس دوران جمعے کے روز ٹرمپ اور بائیڈن کے مابین امیگریشن خصوصی مباحثے کا موضوع رہے گا۔
یاد رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخاب میں امیگریشن ہمیشہ سے ایک اہم معاملہ رہا ہے۔
اٹلانٹا میں ہونے والے اس پہلے مباحثے میں بائیڈن کی کوشش ہوگی کہ وہ تارکین وطن کو یقین دلائیں کہ وہی ان کے مسیحا ہیں جبکہ ٹرمپ بھی ایسی ہی کوشش کرینگے۔
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے دور میں خصوصاً مختلف ممالک کے مسلمانوں کیخلاف سخت رویہ اپنا چکے ہیں۔ جوبائیڈن بھی ان سے کچھ کم نہیں ان کے دور میں امیگریشن کے امور پر 530 ایگزیکٹو ایکشن لئے جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ امیگریشن معاملے پر امریکی صدارتی امیدواران ٹرمپ اور بائیڈن کے مابین مباحثہ ہوگا.

مزید پڑھیں:  غزہ پر وحشیانہ بمباری، 24گھنٹوں کے دوران مزید 39 فلسطینی شہید