مغربی اقدامات کو چین روس تعاون میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، ماؤ ننگ

ویب ڈیسک: یورپی یونین کی جانب سے چینی کمپنیوں پر عائد پابندیوں کے حوالے سے ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ ننگ نے سخت ردعمل دیا۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کا 19 چینی کمپنیوں پر پابندیوں کے فیصلے کیخلاف احتجاج کرتے ہیں۔
ماؤ ننگ نے کہا کہ مغربی قوتیں روس یوکرین تعاون کو ہدف بنا رہی ہیں۔ چینی کمپنیوں پر یکطرفہ پابندیوں کی عالمی سطح پر کوئی اہمیت نہیں۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ مغربی اقدامات کو چین روس تعاون میں قطعی رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری کیلئے بڈنگ کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع