لوئر دیر، محکمہ بہبود ابادی کے زیر انتظام علماء کانفرنس کا انعقاد

ویب ڈیسک: لوئر دیر میں محکمہ بہبود ابادی کے زیر انتظام علماء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں جید علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر علماء کرام کا کہنا تھا کہ بچے کو دو سال تک ماں کا دودھ پلانا ماوں کی شرعی ذمہ داری ہے۔
علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیراعلی ملک لیاقت علی کا کہنا تھا کہ بچوں کے درمیان مناسب وقفہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابادی اور وسائل کے درمیان عدم توازن کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل حزب اللہ کشیدگی، 435 افراد شہید، 1300 سے زائد زخمی