منشیات کیخلاف جنگ ترجیح، ملک کو اس لعنت سے پاک کرنا مشن ہے، محسن نقوی

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انسداد منشیات اور سمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معاشرے پر منشیات کے نہ صرف مضر اثرات پڑ رہے ہیں بلکہ اس سے جرائم میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو اس لعنت سے پاک کرنا مشن ہے اور اسی لئے نیشنل اینٹی نارکوٹکس پالیسی کے تحت منشیات کے خلاف جامع اقدامات کر رہے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ معاشرے پر منشیات کے استعمال کے تباہ کن اثرات کے پیشِ نظر اس جنگ کو قومی ترجیح بنانا ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹیریان وائٹ کیس ناقابل سماعت قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری