مون سون بارشوں کے پیش نظر پنجاب میں ندی نالوں کی صفائی کا حکم

ویب ڈیسک: ملک بھر میں شروع ہونے والی مون سون بارشوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ندی نالوں کی صفائی کا حکم دیدیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہیڈ آفس میں اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس کے دوران صوبہ بھر کے تمام بیراج لنک کینال اور بند وغیرہ کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں ڈرین سسٹم کی بھرپور صفائی کی ہدایت کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام اضلاع سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مون سون بارشوں کے باعث سیلاب کی بروقت اور مستند اطلاعات کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیں:  صوابی: پولیس سٹیشن میں دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق،25افرادزخمی