متبادل توانائی کے ذرائع پر توجہ مرکوز کرنا ناگزیر ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک: ملک بھر میں متبادل توانائی کے ذرائع کی تلاش اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔ اس دوران وزیراعظم کو پٹرولیم اور گیس کے شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کاربن فٹ پرنٹ کافی کم ہونے کے باوجود پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے پانچواں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ متبادل توانائی پر مبنی مصنوعات کے فروغ کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تھرکول پراجیکٹ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں متبادل توانائی کے ذرائع خصوصاً شمسی توانائی کی ترویج پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی پیکج کیخلاف تحریک انصاف کے وکلا کا احتجاج