پاکستانی موسیقی کی گونج لیونل میسی کی سالگرہ میں بھِی سنائی دی گئی

ویب ڈیسک: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا میں پاکستانی موسیقی کی گونج سنائی دینے لگی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر ارجنٹینا کے سٹار سٹرائیکر لیونل میسی کی سالگر کے موقع پر پاکستانی موسیقی میں نمایاں نام و مقام رکھنے والے گلوکار عارف لوہار کے گانے سنائے گئے۔
میسی کی شاندار پرفارمنس کی جھلکیوں کے ساتھ پاکستانی گلوکار عارف لوہار کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی گئی جسے صارفین کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  تعلیمی اداروں کی نجکاری، مطالبات کے حق میں سرکاری ملازمین کا احتجاج