کوئٹہ، دہشتگردوں کیخلاف اہم کامیابی، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر گرفتار

ویب ڈیسک: بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف اہم کامیابی ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا اہم نیٹ ورک پکڑا گیا جبکہ کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر گرفتار کر لئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیچیدہ آپریشن کے دوران اہم دہشتگرد کمانڈرز دھر لئے جن میں نصراللہ اور ادریس شامل ہیں۔
وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ گرفتار کمانڈر نصراللہ شوری کا رکن ہے۔ بعد ازاں انہوں نے نصر اللہ کا ویڈیو پیغام بھی سنایا۔
ویڈیو پیغام میں گرفتار دہشتگرد نے کہا کہ میرا نام نصر اللہ ہے اور اس کے ساترھ ہی اعترافی بیانات جاری کئے۔ اس کے بعد گرفتار دہشتگرد نے کہا کہ سارے کاموں کے پیچھے انڈین خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ تھا۔
میر ضیا لانگو نے کہاکہ کمانڈر گرفتار کرنے پر انٹیلی جنس اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، دنیا کے سامنے اب کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ ان واقعات کے پیچھے انڈیا کا ہاتھ ہے۔

مزید پڑھیں:  زر مبادلہ کے ذخائر کم ،14ارب 20کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے