شمالی وزیرستان میں مختلف گریڈ کے ہزاروں گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں مختلف گریڈ کے ہزاروں گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف ہوا ہے جس نے تہلکہ مچا دیا۔
ان گھوسٹ اساتذہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ گزشتہ کئی سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق اب تک شمالی وزیرستان میں 2429 گھوسٹ اساتذہ کی نشاہدہی ہوئی ہے ۔ ان میں 1554 مرد اور 975 زنانہ اساتذہ شامل ہیں جو بغیر ڈیوٹی گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گھوسٹ ملازمین کی نشاہدہی ہوگئی ہے اور اب ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں طوفان وسیلاب سے تباہی، 43 افراد ہلاک، سیکڑوں گھر تباہ