کینیا میں بڑھتے ٹیکسوں کیخلاف پرتشدد مظاہرے، 10 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: کینیا میں حکومت کی جانب سے بڑھتے ٹیکسوں کیخلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔
عوام نے اس موقع پر احتجاج کیا جو بعد ازاں پرتشدد صورتحال اختیار کر گیا ۔ اس دوران پولیس کی فائرنگ کے باعث 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سیکڑوں مظاہرین نے دارالحکومت نیروبی میں پارلیمنٹ ہاوس پر دھاوا بول دیا اور اس کے مختلف حصوں میں آگ لگا دی۔
ان واقعات کی روک تھام کیلئے پولیس نے براہ راست فائرنگ کی جس سے 10 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، جرکہ ممبران کی کوششوں سے دشمنی دوستی میں تبدیل