مردان، پولیس مقابلہ میں سنیچر ہلاک، تفتیش جاری

ویب ڈیسک: پولیس مقابلہ میں سنیچر ہلاک جبکہ مردان پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا۔
تھانہ سٹی پولیس مردان نے مختلف تھانوں کو مطلوب ملزم جواد کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران ملزم جواد کے گھر میں موجود ہونے کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی، اس دوران فائرنگ تبادلے میں جواد نامی سنیچر ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے اور تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی نے پہیہ جام ہڑتال کی کال دیدی