حکومتی اخراجات میں سادگی اور کفایت شعاری لائیں گے، محمد اورنگزیب

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے .
وفاقی بجٹ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت 145 اراکین شریک ہوئے جن میں‌حکومت کے 110 اور اپوزیشن کے 35 ارکان شامل ہیں.
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کے مطابق پنشن اخراجات کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں تاہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہر قیمت پر آگے بڑھائیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق حکومتی اخراجات میں سادگی اور کفایت شعاری لائیں گے، ضروری و ناگزیر اشیاء پر ٹیکس استثنیٰ برقرار رکھا جائے گا۔
وفاقی بجٹ کے حوالے سے منعقدہ قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب مطالبات زر منظوری کے لیے پیش کررہے ہیں۔
اس موقع پر ایوان نے شعبہ ہوا بازی کا 4 ارب 48 کروڑ 46 لاکھ سے زائد ، ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کا 14 ارب 38 کروڑ 34 لاکھ سے زائد جبکہ کابینہ کا 3 ارب 51 کروڑ 89 لاکھ سے زائد کے مطالبہ زر منظور کر لیا گیا۔
اجلاس کے دوران شعبہ ہنگامی امداد اور بحالی کے لیے 8 ارب 89 کروڑ 34 لاکھ کے مطالبہ زر بھی منظور کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لویردیر سیاحوں کیلئے جنت نظیر علاقہ ہے، مشران کا قیام امن کا مطالبہ