پاراچنار، اہلیان بوشہرہ کا سکول بچوں سمیت سڑک پر احتجاجی دھرنا

ویب ڈیسک: ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں اہلیان بوشہرہ کا سکول بچوں سمیت سڑک پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
اس دوران احتجاج اور دھرنے میں سینکڑوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اہلیان بوشہرہ کے مظاہرین کی جانب سے عید پر فائرنگ کرنے والے شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ بوشہرہ میں عید کے دن چلتی گاڑی سے سڑک کنارے موجود آفراد پر فائرنگ کی گئی جس سے 2 آفراد جان بحق ہو گئے تھے۔
اہلیان بوشہرہ نے احتجاجی دھرنا میں کہا کہ قاتلون کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا، انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان سے بات چیت جاری، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت آگے بڑہیں گے، اسد قیصر