صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 باجوڑ پر 11 جولائی کو کانٹے دار مقابلہ متوقع

ویب ڈیسک: صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 باجوڑ پر 11 جولائی کو ضمنی انتخابات میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔
حلقہ پی کے 22 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں 12 امیدوار م یدان میں ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر کو تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حلقہ پی کے 22 باجوڑ میں سنی اتحاد کونسل سے راحت اللہ، متحدہ قومی موومنٹ سے صدام حسین، جماعت اسلامی سے عابد خان، پی پی پارلیمینٹیرین سے عبداللہ، عوامی نیشنل پارٹی سے محمد نثار سمیت 7 آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل امریکی حمایت پر ہی حملے جاری رکھے ہوئے ہے، عباس