خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں جمعہ سے پیر کے روز تک آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ مون سون ہوائیں جمعہ سے ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں‌بارش کا امکان ہے۔
اس حوالے سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مراسلہ میں سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان پر بمباری جاری، مزید 72شہید ، 5لاکھ افراد کی نقل مکانی