پشاور، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہسپتالوں کو ادویات کیلئے 91 کروڑ 71 لاکھ کا فنڈ جاری

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت کی جانب سے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہسپتالوں کو ادویات کیلئے 91 کروڑ 71 لاکھ کا فنڈ جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق بندوبستی اور قبائلی اضلاع کے ہسپتالوں کیلئے مجموعی طور پر91 کروڑ 71لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔
بندوبستی اضلاع کے ہسپتالوں کےلئے 81کروڑ 19 لاکھ 54ہزار روپے جبکہ قبائلی اضلاع کے ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری کیلئے 10 کروڑ 52لاکھ روپے کا فنڈ ریلیز کر دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رقم کا اجراء صوبے کے سرکاری پرائمری و سکنڈری ہسپتالوں کو ادویات کی نئی خریداری کےلئے کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ صوبہ کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہسپتالوں کو ادویات کی مد میں 91 کروڑ 71 لاکھ کا فنڈ جاری کر دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  غزہ میں جاری خونریزی کو فوری روکنا ہوگا ، وزیراعظم