ملک بھر میں بجلی شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا

ویب ڈیسک: ملک بھر میں بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان جبکہ دوسری طرف بجلی شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب 26 ہزار 500میگاواٹ ، پیداوار 20 ہزار 253 میگا واٹ ہے جبکہ پن بجلی ذرائع سے 7ہزار980 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 712 میگاواٹ بجلی اور نجی شعبے 7 ہزار980 میگا واٹ جبکہ ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار100 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس شدید گرمی میں ملک بھر میں 6 گھنٹے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 تا 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
عوام جو پہلے ہی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں ان کیلئے بجلی شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرنے کی خبر کسی بم سے کم نہیں کیونکہ اس کے بعد لامحالہ لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی قیمتوں میں ریلیف دینے سے روک دیا