جھوٹے مقدمات بنانے والے خود بے نقاب ہو رہے ہیں، صنم جاوید

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے لاہور کے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ جھوٹے مقدمات جتنے مرضی بنائیں ہمارا اعتماد متزلزل نہیں کیا جا سکتا.
انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمات بنانے والے اب خود بے نقاب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر 200 کے قریب مقدمات بنائے گئے جو سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب ہم سب رہا ہو جائیں گے۔
صنم جاوید نے کہا کہ ہم پر مقدمات جہاں جہاں سے درج کرائے جائینگے میں وہاں ضمانت کے لیے جاؤں گی۔ یوں جلد عدالتوں سے جھوٹے مقدمات ختم ہوجائیں گے ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج کے باعث راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ، لیاقت باغ سیل