بلوچستان میں خصوصی انسداد پولیو مہم یکم جولائی سے شروع ہوگی

ویب ڈیسک: بلوچستان کے 16 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم یکم جولائی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا فیصلہ صوبے میں نیا پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم لورالائی، قلعہ سیف اللہ، دکی، اوستہ محمد، مستونگ، سبی ، نصیرآباد، قلات، ژوب، شیرانی، چمن، قلعہ عبداللہ، موسیٰ خیل، لسبیلہ، بارکھان اور زیارت کی تحصیل سنجاوی میں شروع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری کیلئے بڈنگ کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع