کپتان راشد خان

افغان کپتان راشد خان نے شاہد آفریدی کو اپنا رول ماڈل قرار دیدیا

ویب ڈیسک: افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے اپنے ایک بیان میں سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کو اپنا رول ماڈل قرار دیدیا۔
سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے راشد خان نے انکا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ لالہ آپ کے ان الفاظ کا شکریہ۔
راشد خان نے شاہد آفریدی کو اپنا رول ماڈل قرار دیتے ہوئے لکھا کہ جدید کرکٹ میں آپ کی شراکت واقعی حیرت انگیز رہی ہے۔
افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے شاہد آفریدی سمیت کئی پاکستانی کرکٹر کو اپنا پسندیدہ قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری کیلئے بڈنگ کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع