سرکاری یونیورسٹیوں سے کالجز کے الحاق پر ایک بار پھر پابندی عائد

ویب ڈیسک: سرکاری یونیورسٹیوں سے کالجز کے الحاق پر ایک بار پھر پابندی عائد کر دی گئی۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی کالج یا انسٹی ٹیوشن کے ساتھ ساتھ پروگراموں میں الحاق پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں نظرثانی شدہ معیار کے اجراء تک فوری نیا الحاق دینا بند کر دیا جائے۔
ایچ ای سی کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پر وارننگ دیتے ہوئے گرانٹ جاری نہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایچ ای سی کی ہدایت کی روشنی میں‌سرکاری یونیورسٹیوں سے کالجز کے الحاق پر پابندی عائد کر دی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  دوسرا سیمی فائنل:بھارت کا انگلینڈ کو جیت کیلئے172رنز کا ہدف