ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان دھر لئے

ویب ڈیسک: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی جانب سے کاروائیوں کا سلسلہ جاری، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے-
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر کریک ڈاؤن کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں عباد، شفیع اللہ، کریم اور فرہاد شامل ہیں جنہیں طورخم سے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمان سے ملکی و غیر ملکی لاکھو مالیت کی کرنسی برآمد کر لی گئی۔
تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 82 ہزار600 افغانی اور 11 لاکھ 65 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ۔
ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق دیگر شواہد بھی برآمد ہوئے۔ اس دوران ملزمان برآمد کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخواحکومت نے 2251مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی