سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

ویب ڈیسک: ایشین کرکٹ کونسل کے تحت ویمنز ایشیا کپ کیلئے پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق سابق چیف سلیکٹر اور کرکٹر محمد وسیم قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمن اور جنید خان سپن باؤلنگ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ مقرر کئے گئے ہیں۔
میگا ایونٹ کیلئے سابق چیف سلیکٹر سمیت اسسٹنٹ کوچز کو بھی ذمہ داری تفویض کر دی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  امریکا میں طوفان وسیلاب سے تباہی، 43 افراد ہلاک، سیکڑوں گھر تباہ