امریکی کانگریس

امریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ

ویب ڈیسک: امریکی کانگریس نے پاکستان کے 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میںمداخلت اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔
امریکی کانگریس سے 7کے مقابلے میں 368ووٹوں سے منظور نان بائنڈنگ قراراداد میں کہا گیا ہے کہ 8فروری کے الیکشن میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں ۔
امریکی کانگریس میں پاکستان کے عام انتخابات میں شکایتوں اور الزامات کی تحقیقات کی قرارداد کے حق میں 368ووٹ پڑے جب کہ مخالفت میں صرف 7 ارکان نے ووٹ دیا۔
قرارداد میں پاکستان کے جمہوری عمل میں لوگوں کی بلا خوف شرکت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
قرارداد میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ پاکستان جمہوری اور انتخابی اداروں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھے اور وہ پاکستانی عوام کی آزادی صحافت، آزادیِ اجتماع اور تقریر کی بنیادی ضمانتوں کا احترام کرے۔

مزید پڑھیں:  سوات، نجی سکول بس حادثے کا شکار،ایک بچہ جاں بحق،30زخمی