سکواڈ کی گاڑی پر حملہ

بنوں، صوبائی وزیر کے سکواڈ کی گاڑی پر حملہ، 3راہگیر زخمی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان کے سکواڈ کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا۔
واقعہ میں گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا تاہم تین راہگیر زخمی ہو گئے۔
صوبائی وزیر پختون یار خان کے سکواڈ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا لیکن واقعے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب عہدے سے مستعفی