11لاکھ سے زائد سیاحوں

ایک ہفتے کے دوران 11لاکھ سے زائد سیاحوں کی خیبرپختونخوا آمد

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ،گزشتہ ایک دوران 11لاکھ سے زائد سیاحوں نے صوبے کے مختلف علاقوں کا رخ کیا ۔
محکمہ جاتی رپورٹ میں جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 11لاکھ سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا جن میں 282غیرملکی سیاح بھی شامل ہیں۔
سیاحوں میں 4 لاکھ 33 ہزار سے زائد سیاح ناران کاغان اور ایک لاکھ 70 ہزار سیاحوں نے مالم جبہ سوات کا رخ کیا۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں پولیس گاڑی پربم دھماکہ، تین اہلکار زخمی