امریکی کانگریس کی قرارداد

امریکی کانگریس کی قرارداد انتخابی عمل سے نامکمل واقفیت کا نتیجہ ہے،پاکستان

ویب ڈیسک: پاکستان کے دفترخارجہ نے کانگریس کی قرارداد پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد انتخابی عمل سے نا مکمل واقفیت کا نتیجہ ہے ۔
ترجمان دفترخارجہ پاکستان دنیا کی دوسری بڑی پارلیمانی جمہوریت اور پانچویں بڑا جمہوری ملک ہے، پاکستان آئین اور انسانی حقوق کو اہمیت دینے کا عزم کیے ہوئے ہے اور پاکستان اپنے قومی مفاد میں قانون کی حکمرانی پر عمل کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان نے امریکی کانگریس میں منظور قرارداد کو نوٹ کیا ہے تاہم قرارداد کی منظوری کا وقت اور حالات دوطرفہ تعلقات مثبت محرکات سے مطابقت نہیں رکھتے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان باہمی احترام اور مفاہمت کی بنیاد پر تعمیری مذاکرات اور رابطوں پر یقین رکھتا ہے، ایسی قراردادیں نہ تعمیری ہیں اور نہ ہی بامقصد امید ہے امریکی کانگریس پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے میں معاون کردار ادا کرے گی۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ امید ہے امریکی کانگریس دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں باہمی اشتراک کے شعبوں پر توجہ دے گی۔
خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کے عام انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

مزید پڑھیں:  جبالیہ میں سکول پر اسرائیلی بمباری ، 15 فلسطینی شہید