احسن اقبال

آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے کا انحصار برآمدات پر ہے،احسن اقبال

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پر پنشن اور تنخواہوں کا بوجھ ہے، آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے کا انحصار برآمدات میں اضافے پر ہوگا۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اگر ملک میں فساد ہوگا، انتشار اور بے امنی ہوگی تو چین کیا کوئی بھی سرمایہ کار نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ہمارے بارے میں متفقہ رائے ہے کہ پاکستانیوں جیسی ذہین اور محنتی قوم نہیں ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار نہیں لائے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ٹرن ارائونڈ پاکستان کی معاشی بحالی اور بقا کی جنگ ہے، پانچ بڑے چیلنجز درپیش ہیں، جبکہ آنے والے وقت میں حکومتی وسائل محدود ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر منصوبہ بندی میرے سامنے غربت، بے روزگاری اور جہالت کا پہاڑ ہے، تعلیم، صحت ، انفرااسٹرکچراور ٹیکنالوجی کیلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جس کے لیے ہمیں پرائیویٹ سیکٹر کو پروموٹ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پنجے سے نکلنے کا انحصار برآمدات میں اضافے پر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  لیموں انسانی صحت کیلئے مفید، یہ دماغی صحت کیساتھ وزن بھی کم کرے