کینیا میں عوامی احتجاج

کینیا میں عوامی احتجاج ، صدر نے فنانس بل پر دستخط سے انکارکردیا

ویب ڈیسک: کینیا میں اضافی ٹیکسوں کے خلاف عوامی احتجاج کے بعدصدر ولیم روٹو نیمالیاتی فنانس بل پردستخط کرنے سے انکار کردیا ہے ۔
گزشتہ روز اضافی ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت میں داخلے کی کوشش کی تھی ۔
پولیس سے جھڑپوں میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو نے کہا کہ کینیا کے لوگوں نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ انہیں یہ بل منظور نہیں اس لیے میں ان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے اس بل میں دستخط نہیں کروں گا ۔
انہوں نے کہا کہ وہ کینیا کی یوتھ کے ساتھ ڈائیلاگ کریں گے اور اخراجات میں کمی کے اقدامات کریں گے جن کا آغاز حکومتی اخراجات میں کمی سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  صوابی سٹی پولیس سٹیشن میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 35 زخمی