سیاحوں کی گاڑی

سکردو میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار،3افراد جاں بحق،7زخمی

ویب ڈیسک: سکردو میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 3افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق افسوسناک حادثہ بشو روڈ پر پیش آیا جہاں سیاحوں کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کو راستہ دیتے ہوئے کھائی میں جا گری ۔
حادثے کا شکار ہونیوالے سیاحوں کا تعلق پنجاب سے ہے، جن میں چار زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو آر یچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ملک میں جان اور مال کا تحفظ نہیں ہے:سینیٹر شبلی فراز