2سالہ بچی

مردان :2سالہ بچی پانی سے بھری بالٹی میں گرکرجاں بحق

ویب ڈیسک: مردان کے علاقہ گوجر گڑھی میں 2سالہ بچی پانی سے بھری بالٹی میں گرنے سے جاں بحق ہو گئی ۔
ریسکیو 1122کے مطابق واقعہ مردان گوجر گڑھی کے علاقہ باڑی چم میں پیش آیا جہاں منیب کی 2سالہ بچی کھیل کود کے دوران پانی سے بھری بالٹی میں گر گئی ۔
ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے موقع پرپہنچ کر بچی کو ایم ایم سی منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے معصوم بچی کی موت کی تصدیق کردی ۔

مزید پڑھیں:  عدت نکاح کیس،عمران خان اوربشریٰ بی بی کی اپیل مسترد،سزابرقرار