اسرائیل حزب اللہ کشیدگی

اسرائیل حزب اللہ کشیدگی، 435 افراد شہید، 1300 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک: غزہ کا پورا انفراسٹرکچر تباہ کرنے کے بعد اب اسرائیل حزب اللہ کشیدگی زوروں پر ہے۔ اقوام متحدہ نے پہلے ہی اس جنگ کو خطے کیلئے خطرناک قرار دیدیا تھا۔ اس کشیدگی کے باعث جنوبی لبنان میں 435 افراد شہید اور 1300 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غزہ، رفاح اور خان یونس سمیت فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی افواج کی کارروائیوں سے اب تک 38 ہزار کے قریب فلسطینی شہید جبکہ 88 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل حزب اللہ کشیدگی کی وجہ سے جرمنی نے اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
جرمن وزارت خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق اسرائیل کے ساتھ سرحدی علاقے میں موجودہ شدید کشیدگی کسی بھی وقت بڑھ سکتی ہے۔ اس لئے جرمن شہری فوری لبنان سے نکل جائیں اور اپنی آمدورفت بھی محدود کردیں۔
ذرائع کے مطابق اس کشیدگی اکتوبر میں غزہ پر جنگ چھڑنے کے بعد سے جاری ہے۔ دونوں متحارب گروپوں میں حالیہ ہفتوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
فلسطین کے بعد اسرائیلی افواج نے لبنان مشن پر کام شروع کر دیا۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ میں ٹریفک حادثہ :2افراد جاں بحق ،10زخمی