اسرائیلی عقوبت خانوں

اسرائیلی عقوبت خانوں میں 10 ہزار کے قریب فلسطینی قید، شہادتوں کا خدشہ

ویب ڈیسک: 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر چڑھائی کے بعد سے اب تک اسرائیلی عقوبت خانوں میں 10 ہزار کے قریب فلسطینی قید ہیں جن میں سینکڑوں شہادتوں کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
کمیشن برائے نظر بندی امور اور فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حراست میں لئے گئے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ اس دوران لاتعداد فلسطینی شہید جبکہ کئی رہا ہو چکے ہیں۔ ان رہائی پانے والوں نے اندر کی بات بتا کر سب کو حیران کر دیا۔
کمیشن کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں ریکارڈ فلسطینیوں کے قید کئے جانے کے واقعے نے 1967 کا ریکارڈ توڑ دیا۔ حالیہ تعداد 1967 کے دوران حراست میں لئے جانے والوں سے کئی زیادہ ہے.
رہائی پانے والے قیدیوں اور متاثرہ فلسطینیوں کی حمایت میں اقوام متحدہ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کہا گیا کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں قیدیوں اور نظربند فلسطینیوں پر تشدد کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو بنیادی حق سے محروم کیا،جسٹس اطہر من اللہ