جائیداد تنازعہ پر فائرنگ

پشاور، جائیداد تنازعہ پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ویب ڈیسک: پشاور کے تھانہ داودزئی کی حدود نحقی میں دو فریقین میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس ذرائع کے اس فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ذیشان، جواد، سکندر اور سجاد شامل ہیں۔
فائرنگ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مزید تفتیش شروع کردی۔ اس دوران پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
ایس پی رورل انعام جان کے مطابق تھانہ داودزئی کی حدود نحقی میں فریق اول سکندر، سجاد اور فریق دوم ذیشان اور جواد کے مابین جائیداد تنازعہ چلا آ رہا ہے اور اسی وجہ سے فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جائیداد تنازعہ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد مقامی پولیس موقع پر موجود ہے اور مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں:  اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ، ترمیم منظور