مردان، نیشنل مکس مارشل آرٹس، واریئر اور کک باکسنگ مقابلوں کا انعقاد

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کی جانب منعقدہ سپورٹس میلے میں نیشنل مکس مارشل آرٹس، واریئر اور کک باکسنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
اس دوران مہمان خصوصی مشیر کھیل و امور نوجوانان فخر جہاں خان تھے جبکہ مقابلے دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔
مہمان خصوصی مشیر کھیل و امور نوجوانان فخر جہان خان نے نیشنل مکس مارشل آرٹس، واریئر اور کک باکسنگ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان میں سپیشل پرسنز کیلئے خصوصی طور پر گیمز منعقد کرائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کھلاڑیوں کی بہبود کیلئے اپنی بھرپور تعاون جاری رکھے گی اور ان کو بلا تفریق کھیلوں کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت جلد صوبائی سطح پر مزید ایونٹس منعقد کرائے گی۔ حکومت کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے تاکہ ان کو منفی سرگرمیوں سے بچایا جاسکے۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سعید اختر نے کہا کہ ان مقابلوں میں صوبہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ سمیت دیگر صوبوں سے 50 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل مکس مارشل آرٹس، واریئر اور کک باکسنگ مقابلوں میں52 فائٹس ہوئیں جن میں15 کھلاڑیوں نے سلور اور برانزمیڈل حاصل کیے جبکہ 10 کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل حاصل کئے ۔

مزید پڑھیں:  بجٹ کے نتیجے میں مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے، عمر ایوب