پشاور میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ

پشاور میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام کاپارہ ہائی، رینگ روڈ بند کر دیا گیا

ویب ڈیسک: پشاور میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام کا پارہ ہائی، ہزار خوانی کی مسجدوں سے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات شروع کر دئے گئے ہیں۔
پشاور میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہونے والے اعلانات میں کہا جا رہا ہے کہ 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ختم ہونے تک رینگ روڈ بند رہے گا جبکہ اس حوالے سے مذاکرات صرف واپڈا چیف سے ہی ہونگے۔
سابق ڈسٹرکٹ ناظم حاجی کریم جان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم نے 16 گھنٹے کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کیلئے بہت صبر کیا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔
ان کا کہنا تھاکہ اب ہم پشاور بھر کی ٹریفک جام کر کے رینگ روڈ پر ٹینٹ لگائیں گے جب تک 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا جاتا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے ہر بار خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ ظلم کیا جاتا ہے، کبھی آٹا تو کبھی بجلی بند کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  افغانستان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں،اسد قیصر