اسرائیل نے ترکیہ کیخلاف

لبنان کی حمایت کرنے پر اسرائیل نے ترکیہ کیخلاف لفاظی جنگ چھیڑ دی

ویب ڈیسک: لبنان کی حمایت کرنے پر اسرائیل نے ترکیہ کیخلاف لفظی جنگ چھیڑ دی.
لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے ترک صدر طیب رجب اردوان نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کو جلانے والے اسرائیل کی نظریں اب لبنان پر جم گئی ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل کا حزب اللہ سے تنازع بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
ترک صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل نے انہیں جنگی مجرم قرار دے دیا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود حزب اللّٰہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیل نے ترکیہ کیخلاف نیا محاذ کھولتے ہوئے ترک صدر پر کردوں کے قتل کا الزام بھی لگایا۔
ترک وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے بیان پر شدید مذمت کی۔
ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی تضحیک آمیز پوسٹ اور لہجہ نسل کشی کی ملزم ریاست کا کوئی عہدیدار ہی اختیار کر سکتا ہے۔
انہوں نے اسرائیلی وزیر خارجہ کی پوسٹ کو انتہائی متعصابانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اس پوسٹ سے ان کی سوچ آشکار ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران میں صدارتی انتخاب آج ہوگا، 6 امیدوار مدمقابل