بجلی اور پیٹرول کی قیمت

عوام کوزورکاجھٹکا، بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں بڑےاضافےکاامکان

مہنگائی کے ستائے عوام کو زور کا جھٹکا، بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں بڑَے اضافے کا امکان، نیپرا اور اوگرا کی تیاریاں مکمل۔
ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے عوام ک ی قوت برداشت آزمانے کا سلسلہ جاریہے۔ بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی یونٹ مزید 3 روپے 41 پیسے مہنگا کرنے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔
سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق گزشتہ ماہ 12ارب 26 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا ہوئی جبکہ بجلی پیداواری لاگت 9 روپے 12 پیسے فی یونٹ رہی۔
دوسری جانب پیٹرول فی لیٹر قیمت میں 7 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں چار مرتبہ معمولی کمی کے بعد اب حکومت کی جانب سے یکدم بڑے اضافے کا امکان ہے۔
7 روپے اضافے کے ساتھ پیٹرول کی قیمت 265 روپے 16 پیسے جبکہ 10 روپے 50 پیسے اضافے کے ساتھ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 277 روپے89 یسے ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی ممکنہ وجہ تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع