مختصر ترین اننگ

مختصر ترین اننگ، افغان ٹیم کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک: آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مقابلے کے دوران افغان ٹیم نے مختصر ترین اننگ کھیل کر ریکارڈ قائم کر دیا۔
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے پہلے سیمی فائنل میِں جنوبی افریقہ اور افغان ٹیم مدمقابل تھی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 12 ویں اوور میں صرف 56 رنز کی مختصر ترین اننگ کھیل کر پویلین لوٹ گئی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں شامل ہونے کے باوجود افغان ٹیم اس لسٹ میں سرفہرست نہیں کیونکہ اس فہرست میں نمبر ون پوزیشن پر نیدرلینڈز کی ٹیم براجمان ہے۔
نیدرلینڈز الیون 2021 ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف صرف 60 گیندوں پر آل آؤٹ ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  بین الاقوامی فضائی سفرکیلئے ٹکٹوں پرٹیکسزمیں اضافہ