خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا، 16 نکاتی ایجنڈا جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کر لیا گیا ہے جس کیلئے 16 نکاری ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔
صوبائی کابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعلی خیبر پختنونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ اجلاس کیلئے جاری ایجنڈا میں ڈیرہ اسماعیل خان کے سب ڈویژن کلاچی کیلئے 565 آسامیاں پیدا کرنے کی منظوری لی جائے گی۔
اس کے علاوہ آئی آئی خان میں ٹریفک وارڈن سسٹم، کیڈٹ کالجز رزمک، سپینکئی اور وانا کیلئے اضافی امداد، پٹرولیم ڈائریکٹوریٹ جنرل کیلئے صوبائی ڈائریکٹر کی نامزدگی کیلئے منظوری لی جائیگی۔
خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کیلئے تیار ایجندا میں‌ پشاور تعلیمی بورڈ میں تقرری اور تعیناتیوں کے 2021 کے قوانین میں ترمیم اور ایبٹ آباد کے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کے ممبرز، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سمیت دیگر نکات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کی کارروائیاں، مزید 28 فلسطینی گرفتار