سٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان، 100 انڈیکس 78 ہزار سے زائد کی حد برقرار

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس 78 ہزار سے زائد کی حد برقرار رہی۔
ذرائع کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں 472 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 100 انڈیکس 78 ہزار 748 کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس 335 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 275 پر ہوا تھا۔
گزشتہ روز شیئرز بازارمیں 46 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ جن کی مالیت 19 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کو امریکی بموں کی فراہمی بدستور تعطل کا شکار